وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم مودی کو براہ راست ٹی وی مناظرے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا بھارت کو سمجھنا ہوگا نفرتیں بڑھانے سے خونریزی بڑھتی ہے۔
مطابق وزیراعظم عمران خان نے روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا دنیا کو دو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، ماحولیاتی تبدیلی ملک کیلئے بڑا چیلنج ہے ، ماحولیاتی آلودگی سے دنیا متاثر ہورہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کم ترقی یافتہ ملکوں سےترقی یافتہ ملکوں میں پیسہ منتقل ہونا بڑا مسئلہ ہے، بطوروزیراعظم ملک کا پیسہ باہر لےجانا اداروں کوتباہ کرنے کے مترادف ہے۔
غربت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں غربت مٹانے کیلئے توازن کو برقرار رکھنا ہوگا، پیسے کی غیرقانونی منتقلی سے غربت میں اضافہ ہورہاہے، حکمرانوں کی کرپشن،منی لانڈرنگ سےترقی پذیرممالک کومشکلات کاسامنا ہوتا ہے۔ بیرونی امداد ایک لعنت ہے اس سے ملک کوغلط فیصلے کرناپڑتےہیں، بہت سے ممالک کےسربراہ صرف اقتدار چاہتے ہیں لوگوں کی بہتری نہیں۔
یوکرین اور روس تنارع کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ چاہتاہوں یوکرین اور روس کےدرمیان تنازع مذاکرات سے حل ہو ، دنیا نے دیکھ لیا امریکا کو افغان جنگ سے کیا حاصل ہوا ، یوکرین اور روس کی کشیدگی سے عالمی سطح پر لوگ متاثرہورہے ہیں۔