دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان نے کہا ہے کہ مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ لوگ کہتے تھے میں چھکا بھی نہیں مار سکتا لیکن اللہ تعالیٰ نے مجھے نمبر ون بنا دیا
فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹا گرام پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد رضوان کے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون کھلاڑی بن جانے پر ان کا ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں کہا کہ مجھے نمبر ون بن جانے پر خوشی ہے کہ اللہ نے وہ مقام دیا جس پر لوگ کہتے تھے کہ رضوان چھکا نہیں مار سکتا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اس چیز کی زیادہ خوشی ہے کہ ریکارڈ پاکستان کے پاس ہی ہے ورنہ میں اور بابر اعظم الگ نہیں ہیں۔ میں نے محنت کے ساتھ دُعائیں بھی کیں۔