پراپرٹی کی نئی ویلیوایشن کے بعد ایف بی آر کے ریٹس مارکیٹ ویلیو کے قریب تر ہوگئے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو جب سے ملک کے اہم شہری مراکز میں زمین کی مالیت کا تعین کرنے کا اختیار دیا گیا ہے اس وقت سے وہ بتدریج اپنے پراپرٹی ویلیو ایشن ریٹس کو مارکیٹ ویلیو کے قریب لا رہا ہے، ایف بی آر کو یہ اختیار 2016 میں دیا گیا تھا۔

2016 میں مالیت کا اختیار ملنے کے بعد سے ایف بی آر نے مالیت کے تعین میں دو مرتبہ اضافہ کیا گیا ایک 2018 اور دوسرا اضافہ 2019 میں کیا گیا۔

تاہم، جب دسمبر 2021 میں تیسری اور تازہ ترین اضافہ کرتے ہوئے ریٹس پر نظرثانی کی گئی تو رئیل اسٹیٹ مارکیٹ نے پراپرٹی ریٹس میں غیر معمولی اضافے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کے خلاف آواز اٹھائی، خاص کر اسلام آباد اور لاہور میں اس کے خلاف شور ہوا جہاں مالیت میں 600 فیصد تک اضافہ کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں