میانوالی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 10 مارچ 2022ء ) میانوالی میں نومولود بیٹی کو قتل کرنے والے سفاک باپ کو گرفتار کر لیا گیا۔آئی جی آفس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق میانوالی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم شاہ زیب کو ڈسٹرکٹ بھکر سے گزشتہ رات گرفتار کیا۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ملزم پر الزام ہےکہ اس نے پانچ مارچ کو اپنی کمسن بیٹی کو قتل کیا تھا۔ملزم کی گرفتاری کے بعد ڈی پی او میانوالی نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر واقعے کی تفتیش کی نگرانی میں خود کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تفتیش کے مراحل جلد مکمل کرتے ہوئے ملزم کو عبرتناک سزا دلوائی جائے گی
قبل ازیں میانوالی میں نومولود بچی کے قتل کی دل دہلا دینے والے واقعہ پر مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیاہے کہ میانوالی میں سات دن کی بیٹی کو باپ نے 5 گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ میانوالی میں نوزائیدہ بچی کا جرم صرف یہ تھا کہ اسکے باپ کو بیٹا چاہیے تھا جو کہ انتہائی انتہائی جاہلانہ،شفاخانہ اور قابل شرم واقعہ ہے میانوالی میںہونے والا واقعہ واقعہ انسانیت سوز عورت دشمنی کی واضح مثال دیں سے دوری اور معاشرتی بگاڑ کا باعث ہے ۔پنجاب کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ھے کہ تعزیرات پاکستان کے تحت حکومت کو اپنی ذمہ داری نبھانے ھوئے ظالم باپ کو قرار واقعی سزا دی جائے۔پنجاب کا یہ ایوان مذکورہ واقعہ کی بھرپور مذمت کرتا ھے اور معصوم پریوں اور خواتین پر صنفی امتیاز کی بنا پر ھونے والے مظالم کی حوصلہ شکنی کرتا ہے ۔