لاہور :تنازعات کی زد میں رہنے والے کرکٹر عمر اکمل کو بڑی خوشخبری مل گئی، عمر اکمل بیٹے کے باپ بن گئے ہیں۔ یہ خوشخبری انہوں نے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پرشیئرکی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں 31 سالہ عمر اکمل نے لکھا کہ ’’اسلام و علیکم، مجھے آپ سب کو بتاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ اللہ نے اپنے کرم سے مجھے بیٹے سے نوازا ہے۔اسے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں‘‘۔