اسلام آباد: تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی نورعالم اسلام آباد کے ریسٹورنٹ میں شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے ماسک اتار کر بیٹھنے کے مطالبے پر نور عالم نے شہریوں سے بدتمیزی کی. ٹوئٹرپر وائرل ویڈیو میں منحرف رکن قومی اسمبلی اسلام آباد کے ریسٹورنٹ میں ماسک لگائے بیٹھے نظرآرہے ہیں اور کچھ شہری ان سے پوچھ رہے ہیں کہ انہوں نے کس مقصد کے تحت اپنی وفاداریاں بدلیں ؟جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی سے ڈرتا نہیں ہوں شہری ان سے سوال کرتے ہیں کہ آپ اللہ سے نہیں ڈر رہے آپ نے ملک کو بیچ دیا ایک شہری پشتو لہجے والی اردو میں کہتے ہیں ہمیں شرم آتی ہے کہ آپ پختون ہیں میں آپ کے حلقے میں آکر آپ سے سوال کرونگا.