مریکی قونصل جنرل کی نان مین اسٹریم انسٹی ٹیوٹ کے انگریزی کے42اساتذہ کو پروگرام کی تکمیل پر مبارکباد

لاہور: لاہور میں امریکی قونصل جنرل ولیم کے مکانیول نے نان مین اسٹریم انسٹی ٹیوٹ کے انگریزی زبان کے42اساتذہ کو امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کے زیر اہتمام دو ہفتے کے تربیتی پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے ”نان مین اسٹریم“ انگریزی زبان کے اساتذہ کے لیے پیشہ ورانہ ترقی کا پروگرام ہے .قونصل جنرل مکانیول نے کہا کہ انگریزی ایک بین الاقوامی زبان ہے جو مکالمے اور بحث کے دروازے کھولتی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو مختلف مذاہب اور ثقافتوں کو سمجھنے اور ان کی تعریف کرنے میں مدد ملتی ہے.

یہ پروگرام پاکستان بھر کے غیر مین اسٹریم تعلیمی اداروں کے چار سو اساتذہ کو تربیت دے گا لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے9 سو سے زائد طلبا اس وقت یو ایس مشن کے انگلش ایکسیس مائیکرو اسکالرشپ پروگرام اور انگلش ورکس نامی ہمارے انگریزی کی مہارت اور انٹرپرینیورشپ ڈویلپمنٹ پروگرام میں داخلہ لے رہے ہیں.مسٹر مکانیول نے82 اساتذہ کی پہلی جماعت کو بھی مبارکباد دی جو پہلے ہی تربیت مکمل کر چکے ہیں اس پروگرام کے حصے کے طور پر مزید چار افرادکو تربیت دی جائے گی لاہور میں منعقدہ گریجویشن تقریب میں موجود اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل مکانیول نے کہا کہ انگریزی زبان بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری پیدا کرنے کے لیے مذہبی اسکالرز سمیت تمام مذہبی اسکالرز کو تعلیم دینے، تبلیغ کرنے اور بین المذاہب مکالمے کے لیے ایک بہترین ذریعہ ہے جو بالآخر ہمیں عالمی امن میں مدد دے گی. قونصل جنرل مکانیول نے پیس اینڈ ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کا ان کے تعاون اور ٹرینرز کا ان پروگراموں کو کامیاب بنانے کے لیے ان کے عزم اور محنت کے لیے شکریہ ادا کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں