لاہور : وفاقی وزراء کی جانب سے ترین گروپ سے رابطہ کیا گیا ہے جس میں ان سے فوری طور پر انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کی گئی ہے۔ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے رات گئے اُن سے رابطہ کیا تھا۔عون چوہدری نے کہا کہ پرویز خٹک نے کہا کہ اہم فیصلے روک لیں، ہم جلد اہم پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔پرویز خٹک نے ترین گروپ سے فوری طور پر انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کی۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی ترین گروپ کے عون چوہدری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ میں شامل اراکین کی اکثریت نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کی حمایت کردی ۔ذرائع کے مطابق لاہور میں جہانگیرترین گروپ کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا اور علا ج کیلئے لندن میں موجودجہانگیرترین نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔