وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ بجلی کے بلوں پر ملنے والے ریلیف پر کڑی شرائط عائد

لاہور: وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ بجلی کے بلوں پر ملنے والے ریلیف پر کڑی شرائط عائد، صرف سنگل فیز میٹر کے حامل، 700 سے کم یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف ملے گا، بڑے کمرشل اور صنعتی صارفین بھی ریلیف سے محروم رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ تک بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے کمی کے اعلان کردہ ریلیف کے اطلاق کیلئے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔نجی ٹی وی چینل سٹی 42 نیوز کی رپورٹ کے مطابق بجلی کے بلوں پر ملنے والے ریلیف کے حوالے سے کڑی شرائط عائد کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کا اعلان کردہ ریلیف صرف سنگل فیز میٹر کے حامل بجلی کے صارفین کو ریلیف ملے گا، تھری فیز میٹرز والے صارفین کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا، جبکہ صارفین پر محدود یونٹس کے استعمال کی شرط بھی عائد کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں