غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس میں کوئلے کی ایک کان سے ہر گھنٹے میں 90 ٹن میتھین گیس لیک ہو رہی ہے،
جسے اب تک کی دنیا کی سب سے بڑی گیس لیکیج قرار دیا جارہا ہے۔سٹیلائٹ تصاویر اور ڈیٹا کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ جنوبی روس میں موجود کان میں 350 کلومیٹر زیر زمین سرنگیں ہیں جہاں سے کوئلہ نکالا جاتا ہے۔