عمران خان نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اتوار رات 9 بجے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی

۔اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ عوام کو پرامن احتجاج کی دعوت دے رہا ہوں،اتوار کو رات 9 بجے سب نے پرامن احتجاج کیلئے نکلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ویڈیو اسکرین کے ذریعے 10 بجے آپ سب سے بات کروں گا، چاہتا ہوں پرامن احتجاج کیلئے سب شہروں میں عوام نکلیں، انہیں پیغام جائے کہ اگر یہ ملک سنبھال نہیں سکتے تھے تو سازش کیوں کی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ اب تک پیٹرول کی قیمت میں 85 روپے اضافہ کر چکے ہیں ، جب ہم گئے تو پیٹرول 150 روپے فی لیٹر تھا، ہمارے ساڑھے 3 سالوں میں پیٹرول صرف50 روپے بڑھا تھا، یہ پیٹرول کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔انہوں نے کہا کہ بجلی ہم 16 روپے فی یونٹ چھوڑ کر گئے تھے، آج بجلی 29 روپے فی یونٹ ہو گئی جو مزید بڑھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں