2026 کا فیفا ورلڈ کپ 16 شہروں میں 80 گیمز ہوں گی، جن میں سے 60 امریکا میں کھیلے جائیں گے، جن میں امریکا میں 11، میکسیکو کے 3،اورکینیڈا کے 2 شہر شامل ہیں، 1998 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ ٹورنامنٹ 32 ٹیموں کے فارمیٹ کے بجائے 48 ٹیموں کے ساتھ کھیلا جائے گا۔
جبکہ پہلی بار ہی ٹورنامنٹ تین میزبان ممالک میں منعقد کیا جائے گا۔
فیفا ورلڈ کپ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر تمام شہروں کی فہرست بھی جاری کی ہے جہاں شائقین فیفا میچز دیکھ سکیں گے۔
امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کو 2018 میں 2026 کے فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا نے 1994 میں ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی جبکہ میکسیکو 1970 اور 1986 میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کرچکا ہے۔
یاد رہے فیفا ورلڈکپ 2022 کا آغاز 21 نومبرسے ہوگا، روزانہ گروپ مرحلے کے 4 میچزکھیلےجائیں گے، ورلڈکپ کا فائنل 18 دسمبر 2022 کو لوسیل اسٹیڈیم میں ہوگا۔