ممتاز اداکار تنویر جمال خطرناک مرض میں مبتلا اسپتال منتقل

عالمی شہرت یافتہ اداکار تنویر جمال میں گزشتہ ماہ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ جاپان منتقل ہو گئے تھے۔ تنویر جمال کے پاس جاپانی شہریت بھی ہے۔

فائل فوٹو

واضح رہے کہ اداکار تنویر جمال کی اہلیہ جاپانی ہیں اور ان کی پوری فیملی جاپان میں ہی رہتی ہے جب کہ وہ پاکستان آتے جاتے رہتے تھے۔ ان کی بیٹی اور بیٹا کی شادیاں بھی جاپان میں ہوئی ہیں

اداکار تنویز جمال کی شدید علالت کے دوران اسپتال میں وہیل چیئر پہ بیٹھے ہوئے ایک ویڈیو بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پہ وائرل ہوئی ہے جس میں وہ انتہائی کمزور دکھائی دے رہے ہیں اور سانس لینے کے لیے انہوں نے گیس ماسک بھی پہن رکھا ہے۔

پاکستان کے ایک مؤقر اردو روزنامے نے اداکار کے قریبی ذرائع کے حوالے سے گزشتہ روز بتایا تھا کہ تنویر جمال کو تویاما شہر کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اداکار تنویر جمال کے پاس جاپانی شہریت بھی ہے اور وہاں اہل خانہ کی رہائش کی وجہ سے ہر چند ماہ بعد جاپان جاتے ہیں۔

تنویر جمال ابتدائی طور پر 2016 میں بھی کینسر کا شکار ہوئے تھے، تاہم بعد ازاں وہ صحت یاب ہوگئے تھے لیکن گزشتہ برس سے ان کی صحت ناساز تھی۔

اداکار تنویر جمال کو ہدایت کار کاظم پاشا کے ڈرامے جانگلوس سے ملک گیر شہرت ملی تھی جس کے بعد انہوں نے جناح سے قائد، سمجھوتہ، بابر، انتہا، جنم جلی اور جلتے سورج جیسے شہرہ آفاق ڈراموں میں کام کیا اور شہرت کی بلندیوں پہ پہنچے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں