خیالی ماڈل کے لاکھوں حقیقی فالورز

شوبز، اسپورٹس اور سوشل میڈیا کے سپر اسٹاز کے تو لاکھوں لوگ دیوانے ہوتے ہیں لیکن اب جنوبی کوریا میں ایک ایسی خاتون تیزی سے مقبول ہو رہی ہے جس کا حقیقی زندگی میں کوئی وجود نہیں۔

خوبصورت چہرہ، بہترین میک اپ، قیمتی اور جدید طرز کا لباس، پروقار اور ذہانت سے بھرپور گفتگو،  یہ بے داغ اور سحر انگیز شخصیت حقیقت کی دنیا سے بہت دور ہے۔

جنوبی کوریا میں ورچوئل ریئلٹی کی مدد سے بنائی گئی ایک خاتون تیزی سے ایک سیلیبریٹی بن چکی ہے۔ روزی کے نام سے سوشل میڈیا کی اس ورچوئل انفلوئنسر کو دو سال قبل متعارف کرایا گیاتھا۔

اب انسٹاگرام پر اس کے ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد فالورز ہیں۔ روزی اب ایک انفلوئنسر کے طور پر حقیقی زندگی کی سیلبیرٹیز سے زیادہ مقبول ہے۔

ورچوئل فیشن شوز اور ڈیجیٹل دنیا میں ایک برینڈ کے طور پر اپنی کمپنی کے لیے لاکھوں کا منافع کما رہی ہے۔ روزی کے منفرد انداز سے کمپنی کو اربوں ڈالر کا منافع ہوا ہے۔

روزی کے فالورز میں صرف کوریا ہی نہیں بلکہ یورپ اور امریکہ تک کے لوگ شامل ہیں۔ روزی کے اس خیالی کردار کو مختلف پراڈکٹس کی لانچنگ اور تشہیر کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

جنوبی کوریا میں صرف ایک روزی ہی ایسا خیالی کردار نہیں۔ ملک میں ورچوئل ہیومن انڈسٹری عروج پر ہے اور روزی جیسے مزید کئی پرکشش کردار سوشل میڈیا پر لوگوں کو متاثر کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق کسی برائی اور عیب سے پاک ایسے خوبصورت اور ذہانت بھرے کردار جہاں عام لوگوں کو تیزی سے متاثر کر رہے ہیں وہیں یہ حقیقی دنیا میں خوبصورتی اور کامیابی کے نئے معیار بھی مقرر کر رہے ہیں جو عام انسانوں کے لئے خطرے کی گھنٹی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں