وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز، راجا پرویز اشرف اور سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف عائد الزامات سمیت 50 کرپشن ریفرنسز احتساب عدالتوں نے واپس کر دیے ہیں۔
اس کے علاوہ سینیٹریوسف رضا گیلانی کیخلاف یوایس ایف فنڈ کرپشن ریفرنس، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، اعجاز ہارون کیخلاف کرپشن ریفرنس نیب نے واپس کردیا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی کیخلاف کرپشن ریفرنس، پیپلزپارٹی کی سینیٹرروبینہ خالد کیخلاف کرپشن ریفرنس اور مضاربہ اسکینڈل، کمپنیز فراڈ کے ریفرنسز بھی احتساب عدالتوں سے واپس کردیے گئے ہیں۔