پاکستان عوامی تحریک ٹریڈرز ونگ کا قیام

 

پاکستان عوامی تحریک ٹریڈرز ونگ کا قیام،شاہد ملک کو آرگنائزر اور شیخ یوسف کوڈپٹی آرگنائزر کی ذمہ داری سونپ دی گئی

 

راولپنڈی میں جلد تنظیمی عمل کو مکمل اور منظم کرکے تبدیلی نظام کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں گے، ملک طاہر جاوید، غلام علی خان

 

راولپنڈی/ اسلام أباد

( زی این این)16اگست 2021ء پاکستان عوامی تحریک کا اجلاس سینیر نائب صدر ملک طاہر جاوید،سیکرٹری اطلاعات غلام علی خان کی شرکت اورعوامی تحریک ٹریڈرز ونگ کا قیام,

گزشتہ روز عوامی تحریک تاجر ونگ کا قیام عمل میں لایا گیا، جس کے مطابق ملک شاہد عثمان غنی کو آرگنائزر اور شیخ محمد یوسف کو ڈپٹی آرگنائزر کی ذمہ داری سونپ دی گئی، ملک طاہر جاوید ،غلام علی خان نے تاجر ونگ کے قیام کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک خالصتاً عوامی جماعت ہے، جس میں ہر طبقہ کے لوگ منسلک ہیں ، انہوں نے شاہد ملک اور شیخ یوسف کو تاجر ونگ کی ذمہ داری ملنے پر مبار باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو برائے کار لاتے ہوئے عوامی تحریک ٹریڈرز ونگ کو متحرک اور فعال بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے، رہنماوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی راولپنڈی میں جلد تنظیمی عمل کو مکمل اور منظم کرکے تبدیلی نظام کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی،

اپنا تبصرہ بھیجیں