سولہ ہزار برطرف ملازمین کا معاملہ، سپریم کورٹ نے 16 ہزار برطرف ملازمین کو بحال کردیا۔
رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے ایک سے 7گریڈ تک کے ملازمین کو بحال کر دیا ہے، گریڈ 8سے اوپر والے ملازمین کو ٹیسٹ دینا ہو گا۔
سپریم کورٹ نے آرٹیکل تین 184اور 187 کے اختیار استعمال کرکے فیصلہ سنایاگیا، فیصلے کے تحت نومبر 1996 سے اکتوبر 99 تک بھرتی ملازمین کا اگر ٹیسٹ نہیں لیا گیا تو انہیں ٹیسٹ دینا ہوگا۔
جن ملازمین کی مس کنڈیکٹ پر نوکری ختم ہوئی تھی وہ بحال نہیں ہوں گے، جن ملازمین کو گریڈ ایک سے اوپر ترقی دے کر بحال کیا گیا وہ واپس اپنے گریڈ پر جائیں گے۔
سپریم کورٹ نے 16 ہزار برطرف ملازمین کو بحال کردیا جبکہ ملازمین کی نظرثانی اپیلیں خارج کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ کی طرف سے درخواستیں 4ایک کے تناسب سےخارج کی گئیں