اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے شفاف طریقے سے بیرون ملک پاکستانیوں سے فنڈ ریزنگ کی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پی ٹی آئی نے شفاف طریقے سے بیرون ملک پاکستانیوں سے فنڈ ریزنگ کی
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی پوری قوم کا اثاثہ ہیں۔ پی ٹی آئی کے پاس کرپشن کے پیسے نہیں ہیں۔ فیصلہ پڑھ کر لگتا ہے الیکشن کمیشن کو اپنے افسران کے لیے ایک لیگل ٹریننگ سیل بنانا چاہیے۔