سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے لئے بہت خطر ناک ہیں، اس فتنے کی شرانگیزی کو ہمیشہ کے لئے ختم کریں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کہتا تھا ایماندار ہوں چوری نہیں کرتا، 8 سال ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات ہوتی رہیں جس میں سب سے بڑی چوری اور منی لانڈرنگ ثابت ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کو علم تھا تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ڈالا ہے،یہ غیر ملکی ایجنڈا پاکستان میں نافذ کر رہا ہے،یہ شخص خارجی ایجنڈا لے کر پاکستان آیا تھا۔