لاکھوں کا مجمع، شیخ رشید کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا ؟

پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی سوشل میڈیا پر لگائی گئی ویڈیو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی، ویڈیو میں سڑکوں پر لاکھوں گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا سکتی ہیں، لیکن اس ویڈیو نے کئی سوالات بھی اٹھائے،  کیا یہ گاڑیوں کا قافلہ راوالپنڈی لانگ مارچ کی طرف گامزن تھا ؟ آخر یہ گاڑیاں ہیں کہاں کی اور کہاں جا رہی تھیں ؟ ان سب سوالوں کے جواب اور ویڈیو کی اصل حقیقت ہم نیوز سامنے لے آیا۔

گزشتہ رات شیخ رشید نے ایک ویڈیو اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر شئیر کی، جس میں انہوں نے کوئی کیپشن تو نہیں دیا ، لیکن ویڈیو کے پیچھے ابرارلحق کے گانے سے یہ تاثر دیا گیا کہ یہ  پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے کسی جلسے یا لانگ مارچ کی فوٹیج ہے، اس فوٹیج کو اب تک 8 ہزار سے زائد افراد شئیر بھی کر چکے ہیں۔


لیکن حقیقت اس کے برعکس ہی تھی، یہ ویڈیو کسی لانگ مارچ کی تو کیا پاکستان کی ہی فوٹیج نہیں ہے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے جو ویڈیو لگائی وہ دراصل 5 سال پرانی لاس اینجلس کی فوٹیج ہے، جہاں ۔۔ تھینکس گونگ ڈے ۔۔ کے دن لاکھوں گاڑیاں  ٹریفک جیم میں پھنس گئی تھیں، اور اس ویڈیو کو ہر بین الاقوامی میڈیا نے بھی رپورٹ کیا تھا۔

شیخ رشید کی ویڈیو کے نیچے صارف وقاص فاروقی  نے 5 سال پرانی اصل ویڈیو کا لنک پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کیا لاس انجیلس سے بھی لوگ لانگ مارچ میں شریک ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں