کسٹم نے بیرون ملک سے آئے مسافرسے سوا دو کروڑروپے کے موبائل فونز برآمد کرلئے۔
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آئے مسافرسے سوا دو کروڑروپے کے موبائل فونز برآمد کرلئے۔
کسٹم حکام کے مطابق ملزم ارشد خان امریکا سے غیرملکی ایئرلائن پر دبئی کے راستے کراچی پہنچا تھا، جس سے دوران تلاشی 51 آئی فونز برآمد ہوئے، جن کی پاکستانی روپوں میں مالیت سوا دو کروڑ روپے بنتی ہے۔
حکام نے بتایا کہ برآمد ہونے والے موبائلز پر 66 لاکھ روپے سے زائد کی ڈیوٹی بنتی ہے، تاہم ملزم کی جانب سے ٹیکس چوری کی گئی تھی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اور مزید کارروائی جاری ہے۔