وزیر اعظم آزاد کشمیر کو 2005 کا ہولناک زلزلہ یاد آ گیا، ترکیہ کے لیے ذاتی حیثیت میں ایک کروڑ روپےامداد کا اعلان

ترکیہ اور پاکستان کا بڑا مضبوط رشتہ ہے، آزاد کشمیر میں 2005 کا زلزلہ ہولناک تھا جس میں ترکیہ صدر سمیت عوام نے کھل کر کشمیریوں کی مدد کی تھی۔تنویر الیاس

اسلام آباد (زی این این ۔ 15 فروری 2023ء) ترکیہ اور شام میں زلزلے کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد41 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ ہزاروں افراد زخمی ہیں جبکہ زلزلے سے دونوں ممالک میں 8 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے ترکیہ اور شام میں خوراک پہنچانے کے لیے 77 ملین ڈالر کی اپیل کی ۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے زلزلے کے بعد تسلیم کیا تھا کہ ابتدا میں فوری حکومتی ردعمل میں کچھ مسائل تھے لیکن اب صورتحال کنٹرول میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف اپنے ملک بلکہ انسانیت کی تاریخ کی سب سے بڑی قدرتی آفت کا سامنا کر رہے ہیں،اس مشکل صورتحال میں دوست ملک خصوصی طور پر ترکی کی مدد کر رہے ہیں جبکہ پاکستانی بھی ترک بہن بھائیوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کر رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں