صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی دربار عالیہ بتیاہ شریف کے عرس میں خصوصی شرکت۔
اس موقع پر سجادہ نشین دربار عالیہ بتیاہ شریف پیر ذیشان حمید صاحب نے صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی دستار بندی کی۔
اس موقع پر عالم اسلام کی بلندی، کشمیر کی آزادی، امت مسلمہ اور استحکام پاکستان کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
قبل ازیں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے الحاج پیر حمید کے دربار پر فاتحہ خوانی بھی کی۔
درین اثناء جب صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اسلام آباد سے آزاد پتن پہنچے تو پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے ضلع سدھنوتی کے صدر سردار شاہد کی قیادت میں پارٹی رہنماؤں، کارکنوں کی بڑی تعداد نے صدر ریاست کا شاندار استقبال کیا۔ اُن پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گے۔
اس موقع پر آئی ایس ایف اور انصاف یوتھ کے نوجوانوں نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے حق زبردست نعرے بازی کی۔
اس موقع پر استقبال کرنے والوں میں سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع سدھنوتی سردار بابر رزاق، جاوید اعظم ایڈووکیٹ، امجد اکبر، سردار داؤد، سردار وحید، عامر نواز کے ہمراہ بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے ۔