خلیل الرحمن قمر صاحب لکھتے ہیں کہ میں جب چھوٹا تھا تو بڑا انا پرست تھا.غربت کے باوجود کبھی بھی یوزڈ کپڑے نہیں پہنتاتھا۔ ایک بار میرے ابا کو کپڑے کاسوٹ گفٹ ملا تو میں نے اُن سے کہا مجھے کوٹ سلوانا ہے۔تو ابا جی نے اجازت دے دی اور ہاف سوٹ سے میں نے گول گلے والا کوٹسلوا لیا جسکا اُن دنوں بڑا رواج تھا۔۔ وہ کوٹ پہن کر مَیں چچا کے گھر گیا تو چاچی اور کزنز نے فَٹ سے پوچھا: ”اویےخیلےاےکوٹکتھولیا_ای؟
میں نے کہا:”سوایا ہے چاچی“لیکن وہ نہ مانے میں نے قسمیں بھی کھاٸیں۔لیکن اُنکو اعتبار نہ آیا خالہ،پھوپھو کے گھر گیا تو وہاں بھی کچھ ایسا ہی ہوا میں گھر آیا اور کوٹ اُتار کر پھینک دیا اور رونے لگ گیا۔۔
حالات کچھ ایسے تھے کہ کوٸی بھی ماننے کو تیار ہی نہیں تھاکہ خیلہ بھی نیا کوٹ سلوا سکتا ہے۔
پڑھنے لکھنے اور جاب کےبعد جب میں ایک بنک کے بورڈ آف ڈاٸریکٹرز کا ممبر بنا۔تو بورڈ آف ڈاٸریکٹرز کی ایک میٹنگ میں اچھے سے ڈراٸی کلین کیا ہوا لنڈے کا کوٹ پہن کرگیا تو میرے کولیگز کوٹ کو ہاتھ لگاکر پوچھنے لگے:”خلیل صاحب بڑا پیارا کوٹ اے کیہڑا برانڈ اے،تے کھتو لیا جے؟ کلاتھ تے سٹیچنگ وی کمال اے“
مَیں نے بِنا کوٸی شرم محسوس کرتے ہوٸے کہا: ”بھاٸی جان لنڈے چوں لیااے“ لیکن وہ نہ مانے میں نے قسمیں بھی کھاٸیں۔پھر بھی اُن کو اعتبار نہ آیا۔۔
اور اب کی بار میں رونے کی بجاٸے ہسنے لگ گیا تھا۔۔۔
سچ ہے یہ معاشرہ بڑا منافق ہے غریب کے سچ پر بھی اعتبار نہیں کرتا اور امیر کے جھوٹ پر بھی صداقت کی مہر لگا دیتا ہے۔۔۔!!