چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی جناب بلاول بھٹو زرداری صاحب،میڈم فریال تالپور صاحبہ، سابق مشیر آزاد حکومت چوہدری ریاض صاحب، صدر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری یسین صاحب، قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر صاحب وجملہ پارٹی قائدین کا نہایت مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے پارٹی میں بطور جوائنٹ سیکرٹری منتخب کیا ہے میں پارٹی قائدین کو یقین دلاتا ہوں کہ اپنی بھرپور کوشش و سینئر پارٹی قائدین کی سرپرستی میں اپنی تنظیمی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاؤں گا۔شہید ذوالفقار علی بھٹو ۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور اپنے والد گرامی شہید محمد مطلوب انقلابی کے نظریات و افکار کو سہہ رنگے پرچم تلے میں اپنی آخری سانسوں تک بلند رکھوں گا ۔اپنی سیاسی زندگی کے مختصر مگر سبق آموز سفر میں جس طرح پارٹی کے سینئر قائدین اور والد گرامی کے باوفا دوستوں نے میری رہنمائی کی اس پر میں سب کا مشکور ہوں ۔انشاءاللہ غریبوں کی حقیقی ترجمان جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کا پرچم ہر حالت میں بلند رکھیں گے میں اپنے چاہنے والے اور تمام پارٹی کارکنان کا خصوصی طور پہ شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے جوائنٹ سیکریٹری منتخب ہونے پر مجھے ٹیلی فون کالز،میسجز سوشل میڈیا یا دیگر ذرائع سے مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا میں تمام کارکنان کو یقین دلاتا ہوں کہ انکو ساتھ لے کر چلوں گاہمیں ہمیشہ اپنے مشن کی کامیابی اور جماعت کی مزید مضبوطی کیلئے اپنی قیادت اور کارکنان کا ساتھ درکار ہو گا آپ کا خیرخواہ و خادم محمد ولید انقلابی ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکریٹری پیپلزپارٹی آزاد کشمیر و امیدوار قانون ساز اسمبلی پیپلزپارٹی حلقہ کھوئیرٹہ