انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمن ورلڈ کپ 2022 کے پہلے میچ میں قومی ٹیم 6 مارچ کو روایتی حریف بھارت کے مد مقابل ہوئی مگر میچ سے قبل قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کی جانب سے بیٹی کو گود میں لیے میدان مین داخل ہونے پر ان کی تعریفیں کی گئیں۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان نیوزی لینڈ کے شہر ترانگا کے میدان بے اوبیل میں ورلڈ کپ کا پہلا میچ کھیلا گیا۔
میچ سے قبل جب قومی ٹیم کے ارکان اسٹیڈیم پہنچے تو کپتان بسمہ معروف کو اپنی کم سن بیٹی کے ہمراہ ساتھی کرکٹر کے ساتھ میدان میں داخل ہوتے دیکھا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئی سی سی نے بھی بسمہ معروف کی بانہوں میں بیٹی کو تھامنے کی تصاویر شیئر کیں، جس پر لوگوں نے ان کی تعریفیں کیں۔