لاہور: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعرات کے روز فورٹریس سٹیڈیم لاہور میں نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کا افتتاح کر دیا ہے یہ میلہ کئی دہائیوں کے طویل وقفے کے بعدمنعقد کیا جارہا ہے . اس موقع پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار،عسکری قیادت ، صوبائی وزرا میاں محمود الرشید اور سردار حسنین بہادر دریشک و دیگر بھی موجود تھے یہ تین روزہ میگا ایونٹ 12 مارچ تک جاری رہے گا.یہ شو سب سے اہم سماجی و ثقافتی پروگرام ہے اور پنجاب کو آغاز سے ہی اس کی میزبانی کا واحد اعزاز حاصل رہاہے یہ تقریب معاشرے کے مختلف طبقوں اور پاکستان کے تمام صوبوں سمیت آزاد جموں و کشمیر کے کچھ حصوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے درمیان قومی اتحاد، یکجہتی اور ہم آہنگی کا شاندار اظہار ہے. چھ سال بعد منعقد ہونے والا ہارس اینڈ کیٹل شو اور اس کی بحالی پنجاب حکومت کے زراعت، لائیو سٹاک، کھیلوں، صنعتوں، دستکاری اور ثقافت وغیرہ کو فروغ دینے کے لیے کیے گئے تیز تر اقدامات میں شامل ہے نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو 2022 کے اہم پروگراموں میں گھوڑوں اور اونٹوں کا رقص، ٹینٹ پیگنگ، جانوروں کے مقابلے، گھڑ سواری، جمپنگ، ملٹری پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل پر ایکروبیٹک سٹنٹ، گرے ہانڈز ریس، چھاتہ برداروں کا فری فال ، مویشیوں کی نمائش اورصوبائی کھلاڑیوں کا مارچ پاسٹ بھی اس ایونٹ کا حصہ ہے.وزیراعلی پنجاب نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کا سووینئر بھی پیش کیا۔