قومی سلامتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ ثالثی کررہےہیں،ترجمان طالبان
افغانستان کے قائمقام وزیر خزانہ کا بیان کہ کابل کے اقتدار کی منتقلی پر امن ہوگی
علی احمد جلالی نئی عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کیا جائے گا، کابل پر حملہ نہ کرنے کا معاہدہ طے پایا گیا
افغانستان میں اقتدار کی پرامن منتقلی کے لیے مذاکرات جاری ہے،ذبیح اللہ مجاہد
طالبان افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مضافات میں داخل ہوگئے جس کے بعد سرکاری ملازمین افراتفری میں حکومتی دفاتر سے فرار ہونے لگے
جبکہ امریکی سفارتخانے میں ہیلی کاپٹرز بھی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
عسکریت پسندوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دارالحکومت کابل پر بزور طاقت قبضہ نہیں کریں گے۔
ایک آن لائن بیان میں طالبان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے جنگجوؤں کو کابل کے دروازے پار کر کے طاقت کے ذریعے شہر کا کنٹرول نہ حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کابل کے شہریوں کی زندگی، املاک، عزت پر سمجھوتہ کیے بغیر اقتدار کی محفوظ منتقلی کا عمل یقینی بنانے کے لیے مذاکرات جاری ہیں’۔