منہاج یونیورسٹی لاہور کا اعزاز ورلڈ گرین رینکنگ میں شامل

منہاج یونیورسٹی لاہور کا اعزاز ورلڈ گرین رینکنگ میں شامل

بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی وائس چانسلر، رجسٹرار، ایچ او ڈیز،ڈینز، ڈائریکٹر کیو ای سی اور فیکلٹی ممبرز کو مبارکباد

لاہور(16دسمبر2021)ورلڈ گرین رینکنگ میں شامل ہونے پر منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مثالی خدمت انجام دینے پرمنہاج یونیورسٹی لاہور کی ایڈمنسٹریشن بالخصوص وائس چانسلر ڈاکٹرساجد محمود شہزاد، رجسٹرار،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس،ڈینز، ڈائریکٹر کیو ای سی اور متعلقہ فیکلٹی ممبرز کو مبارکباد دی ہے اور اپنے مبارکبادی پیغام میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یونیورسٹی کی ترقی کیلئے محنت کا یہی جذبہ روا رکھا جائے گااور یہ محنت انشا اللہ یونیورسٹی کے قومی و بین الاقوامی معیار میں مزید بہتری کا سبب بنے گی۔ڈاکٹرحسین محی الدین قادری نے کہا کہ انڈونیشیا کے بین الاقوامی ادارے میٹرک گرین کی جانب سے 84ممالک کی یونیورسٹیز کے حوالے سے ایک سروے کنڈکٹ کرتے ہوئے ورلڈ گرین رینکنگ فہرست جاری کی گئی ہے جس میں الحمد للہ منہاج یونیورسٹی کا نام اس ورلڈ رینکنگ میں 731 ویں اور ملکی سطح پر 35ویں نمبرپر شامل ہے جو بلا شبہ ایک حوصلہ افزا اعزاز ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ یونیورسٹی ہذا کا علمی تشخص اور اس کے جملہ شعبہ جات تعلیمی و تحقیقی معیار کے اعتبار سے روبہ ترقی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ”میٹرک گرین“ کی طرف سے منہاج یونیورسٹی لاہور کوتعلیم دوست ماحول و استحکام، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات، ویسٹ اینڈ واٹر مینجمنٹ، ماحول دوست شجر کاری،ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، معیاری انفراسٹرکچر، انرجی اینڈ کلائی میٹ چینج، ٹرانسپورٹیشن کے ضمن میں مثالی کارکردگی دکھانے پرورلڈ رینکنگ میں شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف منہاج یونیورسٹی کا نہیں پاکستان کا اعزاز ہے اورہم اس پر اللہ رب العزت کے شکرگزار ہیں اور اعلیٰ تعلیم کے میدان میں مزید محنت کے لئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے تعلیمی ویثرن کی روشنی میں منہاج یونیورسٹی لاہورتعلیم و تحقیق کے باب میں اہم سنگ میل عبور کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں