جاں بحق ہونے والی معمر خواتین میں 70 سالہ ناہید اور 72 سالہ درشہوار دو سگی بہنیں شامل ہیں

لاہور: گھر میں آگ لگنے سے دو معمر بہنیں جاں بحق

پولیس کے مطابق ٹاؤن شپ میں کالج روڈ پر گھر میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والی معمر خواتین میں 70 سالہ ناہید اور 72 سالہ درشہوار دو سگی بہنیں شامل ہیں، دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جھلس کر جاں بحق ہونے والی خواتین گھر میں تنہا رہتی تھیں اور ان کا محلے میں زیادہ آنا جانا بھی نہیں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں