قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج، ملک کی پہلی نیشنل سکیورٹی پالیسی پیش کی جائیگی
وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں عسکری حکام اور سینئر وزیر شریک ہوں گے، اجلاس میں افغان صورتحال کے امور زیر غور آئیں گے جب کہ کمیٹی کو تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس سے متعلق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ملکی تاریخ کی پہلی نیشنل سکیورٹی پالیسی منظوری کے لیے پیش کی جائے گی