جب تک زندہ ہوں میں اپنی قوم کو جھکنے نہیں دوں گا
یورپی یونین کے سفیر نے پاکستان کو خط لکھا کہ روس کیخلاف بیان اور ووٹ دیں،
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر میلسی میں پی ٹی آئی نے اپوزیشن کے مقابلے میں پاور شو دکھا دیا، وزیر اعظم
یورپی یونین کے سفیر سے پوچھتا ہوں کیا آپ نے بھارت کو بھی یہ خط لکھا تھا، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 80 ہزار پاکستانیوں نے قربانی دی، ملک کو 100ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا،
پاکستان کو کیا ملا، یورپی یونین سے پوچھتا ہوں کیا آپ نے ہمارا شکریہ ادا کیا؟، نیٹو کے 10فیصد لوگ بھی اس جنگ میں نہیں مرے، انہوں نے افغانستان میں جنگ ہارنے کے بعد پاکستان کو ذمہ دار قرار دیا، ہم کیا آپ کے غلام ہیں جو آپ کہو گے ہم کریں۔
ڈرون حملوں پر 2 ڈاکو کیوں نہیں بولتے تھے؟ وزیراعظم
دونوں ڈاکو اس لیے نہیں بولتے تھے کیونکہ ان کا پیسہ باہر پڑا ہے، وزیراعظم
دونوں ڈاکو مذمت کرتے تو ان کی جائیدادیں منجمد ہوجاتیں، وزیراعظم
اگر اب ڈرون حملہ ہوا تو ایئر فورس سے کہوں گا ڈرون گرادے، وزیراعظم
لندن والے بھگوڑے کا پیسہ واپس لے آیا تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت آدھی کر دوں گا: وزیر اعظم
روس یوکرین جنگ
انھوں نے کہا ہماری روس امریکا، چین اور یورپ سب سے دوستی ہے، ہم کسی کیمپ میں نہیں، چاہتے ہیں کہ یوکرین میں جنگ بند ہو دنیا کو اس سے بہت نقصان ہو رہا ہے، جنگ کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، ہم جنگ میں کسی کا ساتھ نہیں دیں گے، امن میں سب کا ساتھ دیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا یورپی یونین کے سفیر نے خط لکھا کہ روس کے خلاف ہماری حمایت کریں، میں یورپی یونین کے سفیر سے پوچھتا ہوں ہوں کہ یہ خط بھارت کو بھی لکھا تھا؟ کیاکسی نے بھارت کے اقدامات پر اس سے کچھ پوچھا، کیا ہم آپ کے غلام ہیں جو آپ کہیں وہ کر لیں۔
تحریک عدم اعتماد
عمران خان نے کہا یہ لوگ کون ہیں جو عدم اعتماد کی تحریک چلا رہے ہیں، ان کی عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگی، جب تحریک ناکام ہوگی تو کیا آپ تیار ہیں جو میں آپ کے ساتھ کروں گا؟
انھوں نے کہا مجرم نمبر ایک نواز شریف جھوٹ بول کر منتیں کر کے باہر چلا گیا، ن لیگ والو بتاؤ کبھی گیڈر بھی لیڈر بن سکتا ہے، آصف زرداری ذرا شریفوں کو یاد کرانا، کہا تھا کہ جیل میں ٹشو ختم ہو گئے نواز شریف کے آنسو تھمتے تھمتے۔
عوام کی خواہشیں
وزیر اعظم نے کہا جو بھی خواہشیں عوام کی ہیں وہ اس بجٹ یا آئندہ بجٹ میں پوری ہوں گی، وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ جنوبی پنجاب میں 500 ارب مزید خرچ کریں گے، ترمیم قومی اسمبلی میں رکھ دیں گے کہ جنوبی پنجاب کا صوبہ بننا چاہیے، اب دیکھتے ہیں کہ جنوبی پنجاب صوبے میں پی پی اور ن لیگ ہماری حمایت کریں گے یا نہیں؟ یہ دونوں کافی عرصے سے جنوبی پنجاب کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
کسان
انھوں نے کہا کسانوں کے پاس جتنا پیسہ ہمارے دور میں آیا پاکستان کی تاریخ میں نہیں آیا، مکئی کی پیداوار میں ہر ایکڑ پر فصل کی قیمت پر 40 سے 50 ہزار کا مزید فائدہ ہوا، کپاس پر فی ایکڑ 70 سے 80 ہزار روپے کا کسان کو فائدہ ہوا ہے۔
عمران خان نے کہا یوریا دنیا میں کم ہو چکی ہے، ہم نے کھاد بھی زیادہ پیدا کی، ہم نے چین سے ایک لاکھ ٹن کھاد منگوائی ہے جو آئندہ ہفتے تک پہنچ جائے گی، باہر کھاد جس قیمت پر مل رہی ہے اس سے 5 گنا کم قیمت پر کھاد دے رہے ہیں، جب کسان خوش حال ہوگا تو پاکستان ترقی کرے گا
۔
فضل الرحمان اور میں ہم عمرہیں کبھی بھی ہمیں بلاوا آسکتا ہے، وزیراعظم
فضل الرحمان کو آخرت کا سوچنا چاہیے، وزیراعظم عمران خان
فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کی کیا ضرورت ہے، وزیراعظم
شہبازشریف کو جو بوٹ نظر آتا ہے اس کی پالش شروع کر دیتے ہیں، وزیراعظم
بھگوڑا اور اس کی بیٹی اداروں پر تنقید کرتے ہیں، وزیراعظم
4 لوگ مل کر میرے
خلاف عدم اعتماد لا رہے ہیں، وزیراعظم
یہ جو کچھ بھی کریں گے میں اس کےلیے تیار ہوں، وزیراعظم
تحریک عدم اعتماد جب ناکام ہوگی تب ڈاکوؤں کا گلدستہ تیار رہے، وزیراعظم
جب تک مجھ میں خون کا ایک قطرہ موجود ہے ان کا مقابلہ کروں گا، وزیراعظم
یوکرین جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے، وزیراعظم