جے آئی ٹی پر سٹے آرڈر کا فائدہ ملزمان اٹھا رہے ہیں عوامی تحریک


عوامی تحریک کی شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 8 ویں برسی پر لاہور سمیت 60 شہروں میں ریلیاں
لاہور .اسلام أباد ۔ راولپنڈی ۔ فیصل أباد اور ساٹھ سے زاٸد شہروں میں پریس کلب تک ریلی نکالی گئیں چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل

ریلی سے خرم نواز گنڈا پور ،ڈاکٹر سلطان چودھری ،رانا نفیس قادری ،بسمہ امجد و دیگر کا خطاب

اسلام أباد( زی این این )17 جون 2022 ٕ

پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 8 ویں برسی کے موقع پر لاہور کراچی، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، ملتان سمیت 60 شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں اور چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی گئی کہ شہدا کے ورثا اور حکومتی بربریت کا شکار سانحہ ماڈل ٹاؤن کے زخمیوں کو انصاف دیا جائے،

Lahore PAT

اسلام أبادمیڈیا سیل سے جاری ھونے والی پریس ریلیز کے مطابق عوامی تحریک کے زیر اہتمام نکالی جانے والی ریلیوں میں ہزاروں کارکنان کے علاوہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید و زخمی ہونے والوں کی فیملیز اور یتیم بچوں و بیوگان نے بھی شرکت کی، ریلی سے تنزیلہ امجد شہید کی بیٹی بسمہ امجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مودبانہ سوال ہے کہ مجھے بتایا جائے میری والدہ تنزیلہ امجد اور میری پھوپھو شازیہ مرتضیٰ کو کیوں شہید کیا گیا اور میرے سر سے میری ماں کا سایہ کیوں چھینا گیا؟اور 8 سال گزر جانے کے بعد بھی انصاف کیوں نہیں ہورہا؟ انھوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ میں طویل ترین عرصہ سے زیر التوا اپیلوں جے آئی ٹی سٹے آرڈر کا فائدہ اب ملزمان اٹھا رہے ہیں اور لوئر کورٹس انھیں ایک ایک کر کے بری کیا جا رہا ہے،17 جون کو شہدا کی آٹھویں برسی کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک لاہور کے زیر اہتمام ایوان اقبال تا لاہور پریس کلب تک نکالی جانے والی ریلی کی قیادت ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری، منہاج القرآن لاہور کے صدر علامہ رانا نفیس حسین قادری ،منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر ڈاکٹر فرح ناز، یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی ایم ایس ایم کے مرکزی صدر عرفان یوسف نے کی،

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ شہدا کی آٹھویں برسی پر عدالت عالیہ سے ایک ہی اپیل ہے کہ جے آئی ٹی کو بحال کیا جائے، اس پر لگا ہوا سٹے آرڈر ہٹایا جائے تاکہ انصاف کا عمل شروع ہو سکے،یہ سٹے آرڈر انصاف کے راستے کا بھاری پتھر بنا ہوا ہے،

انھوں نے کہا کہ میڈیا کے جرات مندانہ کردار، شہدا کے ورثا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی استقامت کی وجہ سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا کیس آج بھی زندہ ہے،

ریلی میں تنزیلہ امجد شہید کی والدہ نے بھی شرکت کی اور عدالت سے اپنی بیٹی کے قتل کا انصاف مانگا،

صدر لاہور ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ہم

پرامن لوگ ہیں ہم انصاف کے سوا کچھ نہیں مانگ رہے رانا نفیس حسین قادری نے کہا کہ جو معاشرے انصاف سے خالی ہو جاتے ہیں وہ زندہ لاش بن جاتے ہیں،

مظہر محمود علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوموں کو انصاف ملنے سے اس ملک میں امن اور خوشحالی آئے گی، ورنہ اس قوم کو ذلت و رسوائی سے کوئی نہیں بچا سکے گا، عرفان یوسف نے کہا کہ شہدا کو بھولے ہیں نہ بھول سکتے ہیں، عوامی تحریک لاہور کی ریلی میں خواتین، بچے،خواتین نوجوان بڑی تعداد میں شریک ہوئے

،ریلی میں پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین علامہ رانا محمد ادریس ،راجہ زاہد محمود،میاں زاہد الاسلام ،نوراللہ صدیقی،نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ ،اشتیاق حنیف مغل ،شہزاد رسول ،سہیل رضا ،علامہ رانا فاروق ،قاضی فیض الاسلام حافظ غلام فرید ،سدرہ کرامت ،عائشہ شبیر حاجی فرخ، نورین علوی، پروفیسر ذوالفقار علی، فہنیقہ ندیم، شہزاد خان، علامہ میر آصف اکبر ،علامہ رفیق ندیم رندھاوا، مفتی غلام اصغر صدیقی، راجہ ندیم سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی شرکت کی، شرکاء ریلی نے نعرے لگائے، خون رنگ لائے گا، انقلاب آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں