عمران خان نے پنجاب کابینہ کی تشکیل کیلئے ابتدائی فہرست کی منظوری دے دی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب کابینہ کی تشکیل کیلئے ابتدائی فہرست کی منظوری دے  دی۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلہ میں تحریک انصاف کے 23 اور ق لیگ کے 2 وزراء حلف اٹھائیں گے۔

وزارتوں کے لیے یاسمین راشد، بشارت راجہ، محمود الرشید، مراد راس اور فیاض چوہان کے ناموں پر مشاورت کی گئی

اس فہرست میں زین قریشی، صمصام بخاری، غضنفر چھینہ، ہمایوں یاسر، عنصر مجید نیازی، جہانزیب کچھی، ہاشم ڈوگر، ساجد بھٹی، حافظ عمار یاسر اور ہاشم جواں بخت بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ راشد حفیظ، حامد یار ہراج، حسنین بہادر دریشک، میاں اسلم اقبال اور چودھری ظہیر الدین نے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

مزید یہ کہ تیمور بھٹی، یاور بخاری، شہباز گل، فواد چودھری اور فرخ حبیب کے نام پر بھی مشاورت جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں